ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شام: ترک فوج کی دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری

شام: ترک فوج کی دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری

Mon, 29 Oct 2018 11:01:53  SO Admin   S.O. News Service

دمشق29اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) ترکی کی مسلح افواج نے شام کے شمال میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد ملیشیا وائی پی جی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ شام کے شمالی علاقے عین العرب کے مغرب میں واقع زور مگر میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حملوں کا مقصد کرد ملیشیا کی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی روک تھام تھا۔ترکی کی فوج نے قبل ازیں شام کے علاقے عفرین میں اس سال کے اوائل میں وائی پی جی کے خلاف حملہ کیا تھا اور وہ کئی بار اس بات کا اعادہ کر چکا ہے کہ اس کی فوج دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے علاقے میں وائی پی جی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنائے گی۔
 


Share: